گوگل پلے میں نیا الرٹ فیچر, موبائل کی بیٹری دیر تک چلنے کے قابل

New alert feature in Google Play, mobile battery can last longer
گوگل پلے جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرائے گا، جس کے ذریعے صارفین جان سکیں گے کہ کون سی ایپ ان کے فون کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہی ہے۔گوگل کے مطابق نیا نظام ایپس کی پس منظر میں سرگرمیوں کو ٹریک کرے گا، خاص طور پر ان ایپس کو جو جزوی جاگنے (Partial Wakelocks) کے اقدامات کے ذریعے فون کو اسکرین بند ہونے کے باوجود فعال رکھتی ہیں۔اگر کوئی ایپ 24 گھنٹوں میں دو گھنٹے سے زیادہ غیر ضروری جاگنے کے اقدامات استعمال کرے، اور گزشتہ آٹھ سے بیس دنوں میں صارف کے سیشنز کا پانچ فیصد حصہ ایسے سیشنز پر مشتمل ہو، تو گوگل پلے اسے زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپ قرار دے گا۔

LOADING...

اس فیچر کے تحت ایپس کے صفحے پر صارفین کو یہ انتباہی پیغام دکھایا جائے گا کہ یہ ایپ پس منظر میں زیادہ سرگرمی کی وجہ سے متوقع سے زیادہ بیٹری استعمال کر سکتی ہے۔یہ نئی پالیسی یکم مارچ 2026 سے فعال ہوگی، جس کے بعد گوگل اسٹور میں ایپس کی درجہ بندی اسی معیار کے مطابق کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق صارفین کے لیے یہ فیچر ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ اب وہ با آسانی جان سکیں گے کہ کون سی ایپ بیٹری زیادہ استعمال کر رہی ہے اور بروقت اقدام کر کے اپنے فون کی بیٹری کی زندگی بڑھا سکیں گے۔





اشتہار


اشتہار