حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر بڑھ گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد مالی منڈیوں میں مثبت ردِعمل دیکھا گیا جس کے اثرات کے نتیجے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی علامت ہے، اگر خطے میں کشیدگی میں مزید کمی آتی ہے تو شیکل مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔
LOADING...