طلاق کا جشن: ماں نے بیٹے کو دودھ سے غسل دے دیا، ویڈیو وائرل

Divorce celebration: Mother bathes son in milk, video goes viral
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک منفرد اور متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں ایک شخص اپنی طلاق کو تقریباً شادی کی طرح مناتے نظر آرہا ہے۔ویڈیو ڈی کے برادر نامی ڈیجیٹل کریئیٹر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، اور اب تک اسے تین ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔

LOADING...

ویڈیو کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ جشن کی تیاری کے دوران، اس شخص کی والدہ نے ان کا دودھ سے غسل کیا، بالکل ویسی رسم جیسی شادی میں کرتی ہیں، اور اس کے بعد وہ خود کو دلہا جیسا تیار کرکے کیک کاٹا گیا، کیک پر بڑے حروف میں لکھا گیا تھا ’’طلاق مبارک‘‘۔ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے ’’افسردہ ہونے کے بجائے خوش رہیں، 120 گرام سونا اور 18 لاکھ کیش لینے کے بجائے دیا ہے۔ سنگل ہوں، خوش ہوں، آزاد ہوں، میری زندگی، میرے اصول، سنگل اور خوش‘‘۔

ویڈیو کے تیزی سے وائرل ہوجانے کے باوجود اس میں پیش کی گئی معلومات کی سچائی کی تصدیق کا کوئی معتبر ثبوت سامنے نہیں آیا۔ اس شخص کا اصل مقام، طلاق کی وجوہات، اور اس کی اہلیہ کی کہانی تک کوئی ٹھوس معلومات دستیاب نہیں۔ تاہم ویڈیو پر صارفین کا مختلف ردعمل سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ اس بات کا آئینہ دار ہے کہ سماجی میڈیا کا دور کیسے روایتی اقدار کو چیلنج کرتا ہے، اور لوگوں کی ذاتی زندگیوں کو عوامی بحث کا حصہ بنا دیتا ہے، خاص کر جب موضوع شادی، طلاق یا ذاتی جذبات کا ہو۔



 حوالہ

اشتہار


اشتہار