ایکس صارفین کے لیے ’لائکس‘ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان

Announcement to make 'Likes' private for X users
ایکس کی جانب سے جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، جو کہ صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے تصدیق شدہ صارفین کے بعد اب عام صارفین کے لیے بھی "پرائیوٹ لائکس" کا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی جانب سے حال ہی میں شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اب تمام ایکس صارفین اپنی پسند کو دیگر صارفین سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں, اس حوالے سے ایکس کی انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے بھی ایک اور پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ ایکس انجینئرنگ ٹیم کے مطابق رواں ہفتے سے تمام صارفین کی پرائیویسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے لائکس کو پرائیوٹ کر رہے ہیں۔

ایکس صارفین کے لیے ’لائکس‘ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان

 جس کے بعد صارف کو تو معلوم ہوگا کہ اس نے کن کن کی، کس کس پوسٹ کو لائک کیا ہے لیکن دیگر ایکس صارفین یہ نہیں جان سکیں گے کہ ایکس کی کسی مخصوص پوسٹ کو کس کس نے لائک کیا ہے۔  ایکس انجینئرنگ ٹیم کے مطابق تاہم، صرف پوسٹ شئیر کرنے والے صارفین یہ ضرور دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی پوسٹس کو کس نے پسند کیا ہے۔

ایکس صارفین کے لیے ’لائکس‘ کو پرائیوٹ کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کےمطابق اگرچہ صارفین اب بھی ایپ میں اپنی پسند کی گئی پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہ لائکس دوسروں کو نظر نہیں آئیں گے۔
ان کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین آزادی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مواد کی ایک وسیع رینج کے ساتھ انٹرایکٹ کرسکیں گے۔




اشتہار


اشتہار