غزہ جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع، امدادی سامان سے بھرے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے

غزہ جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع، امدادی سامان سے بھرے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے
حماس جنگ بندی برقرار ہے، غزہ شہر سے ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق جبری طور پر بے گھر کیے گئے فلسطینی اپنی اشیا سے لدے ٹرکوں پر سوار ہو کر مصری اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے وسطی غزہ کی پٹی میں وادی غزہ کے قریب ساحلی سڑک کے ساتھ ساتھ غزہ شہر کی جانب جا رہے ہیں۔غزہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلسطینی صرف ملبہ دیکھنے واپس لوٹے ہیں۔2 سالہ جنگ کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کے لیے بلڈوزروں نے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ دسیوں ہزار جبری طور پر بے گھر فلسطینی شمالی غزہ کے تباہ شدہ شہروں اور قصبوں کی طرف واپس جا رہے ہیں۔

LOADING...

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کانفرنس کی تیاری جاری ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے، جب کہ برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر بھی شرکت کریں گے۔اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے قبل 2 جیلوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے، جو حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے، اس معاہدے کے تحت غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سمٹ سے قبل ممکن بنائی جائے گی۔

غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل جاری

غزہ جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع، امدادی سامان سے بھرے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے
غزہ کو دوبارہ سے تعمیر کرنا ایک ایسا کام ہے, جس کا تصور بھی مشکل ہے، لیکن وہ فلسطینی جو اپنی زندگیوں میں واپس لوٹنے کے لیے پُرعزم ہیں، ان کے پاس وقت ضائع کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔بلڈوزر پہلے ہی ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ واپس آنے والے لوگ اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک پہنچ سکیں۔بلڈوزر کے آپریٹر علی العطار نے کہا کہ غزہ میں تباہی کی سطح واقعی سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف سڑکیں صاف کرنے میں ہی کم از کم ایک مہینہ لگے گا تاکہ لوگ ان علاقوں تک پہنچ سکیں۔

 بلڈوزروں کی حالت بھی خراب ہے، جو مشین میں چلا رہا ہوں، اس سے تیل رس رہا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو جتنے بلڈوزر موجود ہیں، اس سے کم از کم 20 گنا زیادہ کی ہمیں ضرورت ہےغزہ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ فضائی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ صرف غزہ شہر میں تقریباً 41 ہزار رہائشی یونٹس تباہ ہو چکے ہیں شہر میں 80 لاکھ مکعب میٹر (تقریباً 283 ملین مکعب فٹ) ملبے کے برابر ہے۔

غزہ میں امدادی ٹرک داخل

غزہ جنگ بندی برقرار، ملبہ ہٹانے کا عمل شروع، امدادی سامان سے بھرے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے

ترکیہ کے خبر رساں ادارے ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کی فیس بک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں امدادی ٹرک اسرائیل کی جانب سے سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کے بعد کریم ابوسالم (جسے اسرائیلی کیرم شالوم کہتے ہیں) اور رفح کے راستے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک رسائی میں اضافہ کیا گیا ہے، اور روزانہ سیکڑوں ٹرکوں کے داخل ہونے کی توقع ہے جو خوراک، ایندھن اور طبی سامان لے کر آئیں گے۔


یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ میں کم از کم 67 ہزار 682 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 33 زخمی ہونے کے بعد حماس-اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے۔7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں ایک ہزار 139 افراد اسرائیل میں مارے گئے تھے اور تقریباً 200 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

غزہ کی بحالی کئی نسلوں کے بعد دیکھنا ممکن ہوگی

اقوام متحدہ کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ غزہ کی بحالی کئی نسلوں کے بعد دیکھنا ممکن ہوگی۔الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ کی پٹی میں خیمے اور عارضی رہائش بھیجنے کی اجازت دینی چاہیے، کیوں کہ بے گھر فلسطینی جب شمالی غزہ کے تباہ شدہ علاقوں میں واپس جا رہے ہیں تو انہیں اپنے گھر اور محلّے ملبے کے ڈھیر کی صورت میں مل رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے مناسب رہائش، بالا کرشنن راج گوپال نے کہا کہ شمالی غزہ کے ان علاقوں میں، جہاں سے اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ گئی ہیں، لوگ واپس جا کر صرف ملبہ ہی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے ہفتے کے روز الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نفسیاتی اثرات اور صدمات بہت گہرے ہیں، اور یہی ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں جب لوگ شمالی غزہ واپس جا رہے ہیں۔

امریکی خصوصی ایلچی کا غزہ کا دورہ

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرقِ وسطیٰ، اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی کے دورے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے ایکس پر کہا کہ وہ وہاں گئے تھے تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل کی عملداری کی تصدیق کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی، انسانی امداد، اور تنازعات سے بچاؤ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگز موصول ہوئیں، مستقل عزم کے ساتھ، امن اب بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار