نوکری کے خواہشمند افراد کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

Proven Islamic scholarship for job seekers
موجودہ دور میں روزگار کی تلاش ایک اہم مسئلہ بن چکی ہے اور بہت سے افراد نوکری کے حصول کے لیے روحانی رہنمائی کے متلاشی ہوتے ہیں۔ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن جیسے معتبر اسلامی ادارے اس سلسلے میں مفید وظائف اور دعائیں تجویز کرتے ہیں۔

LOADING...

نوکری کے حصول کیلئے   پانچ وقت کی نماز  کا اہتمام کریں اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، اور   استغفار کی کثرت کریں، اس پر فراوانی رزق کا وعدہ قرآنِ مجید و احادیثِ  مبارکہ میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ درج ذیل وظائف میں سے کوئی بھی پڑھ سکتے ہیں:

نماز کے بعد یہ قرآنی آیت پڑھیں؛ 

  فرض نمازوں كي پابندی کے  ساتھ ساتھ   فجر  کی نماز کے بعد ستر مرتبہ مندرجہ ذیل آیت پڑھیں:

 اَللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشورٰي، رقم الآیۃ:19)

ہرنماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:

ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ".

صبح و شام یہ تسبیح پڑھیں:

ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘. (سورۃ التوبۃ:119)

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔(سنن ابی داود)اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔




اشتہار


اشتہار