شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہتا تھا؛ والد پنکج کپور کا بڑا انکشاف

In which city of Pakistan did Shahid Kapoor's family live; Big revelation by father Pankaj Kapoor
 بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔شاہد کپور، سینئر اداکار پنکج کپور اور معروف اداکارہ و کلاسیکی رقاصہ نیلما عظیم کے صاحبزادے ہیں۔ حال ہی میں شاہد کپور کے والد پنکج کپور نے ایک بھارتی میڈیا انٹرویو میں اپنے خاندانی پس منظر اور پاکستان سے تعلق کے حوالے سے گفتگو کی۔پنکج کپور نے بتایا کہ ان کے دادا گورنمنٹ اسکول میں استاد تھے اور ملازمت کے دوران ان کی تعیناتی مختلف شہروں میں ہوتی رہتی تھی۔ انہوں نے کہا“ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے دادا کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد سے تھا، جہاں کپور خاندان اجتماعی طور پر آباد تھامیرے دادا بھی وہیں رہائش پذیر تھے۔ 

LOADING...

چونکہ تقسیم کے وقت ہمارا خاندان بھارت کے حصے میں تھا، اس لیے ہمیں ہجرت نہیں کرنا پڑی۔”انہوں نے اپنے والد شری آنند پرکاش کپور کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقسیمِ ہند سے قبل لاہور کے ایف سی کالج میں زیر تعلیم تھے اور اپنے وقت کے بہترین مقررین میں شمار کیے جاتے تھے۔ بعد ازاں وہ ایک کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بنے اور بطور پروفیسر ریٹائر ہوئے۔پنکج کپور نے مزید بتایا کہ ان کے والد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود تعلیم کے معاملے میں نرمی برتتے تھے۔انہوں نے کہا، “میرے والد نے مجھ پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ ان کا ماننا تھا کہ بچوں کو 12 سال کی عمر تک کسی قسم کی زبردستی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس عمر میں بچہ ایک کھلتے پھول کی مانند ہوتا ہے۔





اشتہار


اشتہار