برطانیہ کا عالمی ہنر مند کارکنوں کیلئے ویزا فیس ختم کرنے کا امکان

UK likely to scrap visa fees for global skilled workers
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر ایک ایسے وقت میں اعلیٰ سطح کے عالمی ہنر مندوں کے لیے بعض ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز کے خواہاں ہیں جب امریکہ نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

LOADING...

رپورٹ میں کہا گیا سٹارمر کی "عالمی ٹیلنٹ ٹاسک فورس" دنیا کے بہترین سائنسدانوں، تعلیم اور ڈیجیٹل شعبوں کے ماہرین کو برطانیہ کی طرف راغب کرنے کے لیے تجاویز پر کام کر رہی ہے تاکہ ملک کی معاشی ترقی کو فروغ ملے۔ برطانوی محکمہ خزانہ اور ڈاؤننگ اسٹریٹ نے رائٹرز کی تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امیگریشن کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اتوار سے نئے ایچ- ون بی ویزوں کے لیے 100,000 ڈالر فیس عائد کرے گا۔




اشتہار


اشتہار