البانیہ کی پہلی اے آئی وزیر نے پہلے خطاب میں کیا کہا ؟ (ویڈیو)

What did Albania's first AI minister say in her first speech? (Video)

البانیہ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اے آئی وزیر ڈئیلا کا تقرر کیا تھا، اس اے آئی وزیر کا نام ڈئیلا رکھا گیا، جس نے آج پارلیمنٹ میں اپنا پہلا خطاب کیا۔

LOADING...

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے آئی وزیر نے اپنے پہلے میں خطاب میں کہا کہ اپوزیشن میری تقرری کو بار بار غیر آئینی بتا رہا ہے۔ اپوزیشن کے ان الزامات سے مجھے مایوسی ہورہی ہے۔

البانیہ کی پہلی اے آئی وزیر نے پہلے خطاب میں کیا کہا ؟ (ویڈیو)

البانیہ کی پہلی اے آئی وزیر نے پہلے خطاب میں کیا کہا ؟ (ویڈیو)
رپورٹس کے مطابق اے آئی وزیر ڈئیلا نے کہا کہ وہ صرف انسانوں کی مدد کے لئے آئی ہے، اس کا مقصد انسانوں کی جگہ لینا بالکل نہیں ہے۔واضح رہے کہ البانیہ کی زبان میں ڈئیلا کا مطلب سورج ہوتا ہے، اے آئی وزیر کو البانیہ کے روایتی لباس میں خاتون کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔ اس کی آواز اور چہرہ البانیہ کی اداکارہ انیلا بشا سے ملتا ہے۔

اے آئی کی پہلی وزیر ڈئیلا کو البانیہ کی قومی ایجنسی فار انفارمیشن سوسائٹی نے مائیکرو سافٹ کی مدد سے تیار کیا ہے، البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما نے 12 ستمبر کو اپنی چوتھی حکومت کی کابینہ میں ڈئیلا کو وزارت برائے عوامی خرید کے منصب پر فائز کیا تھا، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا گیا۔خاص بات یہ ہے کہ البانیہ یوروپی یونین میں شامل ہونے کے راستے پر گامزن ہے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے ڈئیلا سے مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اے آئی وزیر کو سرکاری ٹنڈر کے عمل میں شفافیت لانے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار