وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کیلئے ریاض کی سڑکیں پاکستان اور سعودی عرب کے پرچموں سے سج گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سہ ملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ، اس موقع پر ریاض کی سڑکیں پاکستان و سعودی عرب کے پرچموں سے سجا دی گئیں۔وزیر اعظم کے استقبال کیلئے اہم شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم لہرا دیئے گئے ، دورے میں پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مضبوط بنانے کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
LOADING...