شمالی ترکیہ کے ساحل پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک قیمتی اور لگژری کشتی سمندر میں اُترنے کے چند لمحے بعد ہی مکمل طور پر ڈوب گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جدید دو منزلہ کشتی، جس کی لمبائی تقریباً 85 فٹ بتائی جاتی ہے، 10 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی تھی اور اس کا پہلا سفر ہی آخری ثابت ہوا۔
LOADING...
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے سمندر میں روانہ ہونے کے محض 15 منٹ بعد ہی اس میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث کشتی تیزی سے غرقاب ہوگئی۔ واقعے کے دوران کشتی میں موجود کپتان، اس کا مالک اور دو دیگر افراد نے اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر سمندر میں چھلانگ لگا دی اور خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
A brand-new luxury yacht, valued at $1M USD, sank just 15 minutes after its maiden launch.
— Science girl (@gunsnrosesgirl3) September 3, 2025
pic.twitter.com/8pQJGKKxvb
واقعے کی ویڈیو موقع پر موجود ایک شخص نے ریکارڈ کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ صارفین حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس پر تبصرے کر رہے ہیں جبکہ ویڈیو بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی بن چکی ہے۔