دبئی کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا: پاکستانیوں کیلیے اہلیت کا معیار اور فوائد

Dubai Digital Nomad Visa: Eligibility Criteria and Benefits for Pakistanis
وہ پاکستانی شہری جو بیرون ملک ریموٹ ورک کرنا چاہتے ہیں ان کیلیے دبئی کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا ایک سنہری موقع ہے۔دبئی کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا ریموٹ ورکرز، فری لانسرز اور کاروباری افراد کو قانونی طور پر مملکت میں ایک سال تک رہنے کی اجازت دیتا ہے جبکہ وہ کسی کمپنی کیلیے کام کر سکتے ہیں یا پھر متحدہ عرب امارات سے باہر کاروبار چلا سکتے ہیں۔

LOADING...

اہلیت کے تقاضے:

دبئی کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا حاصل کیلیے درخواست دہندگان کو متحدہ عرب امارات سے باہر کم از کم ایک سال کی ملازمت یا کاروباری سرگرمی ثابت کرنا ہوگی، اس کے ساتھ ملازمت کا سرکاری سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا اور گزشتہ تین ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس دکھانا ہوں گے۔ویزا کیلیے کم از کم ماہانہ آمدنی تقریباً 974,000 روپے ثابت کرنا ہوگی۔ دبئی ورچوئل ورکنگ پروگرام بھی پیش کرتا ہے جس کیلیے تقریباً 1.39 ملین روپے آمدنی کی ضرورت ہے۔ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیلیے درخواست کی فیس تقریباً 170,000 روپے ہے جس میں پروسیسنگ چارجز، طبی معائنے اور امارات کی شناخت شامل ہے۔پاکستانی درخواست دہندگان پوری کارروائی آن لائن مکمل کر سکتے ہیں۔

پاکستانیوں کیلیے فوائد:

انٹرنیٹ کی رفتار اوسطاً 235.72 Mbps ہے اور رہائشیوں کیلیے کوئی انکم ٹیکس نہیں ہے
ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پاکستانی ورکرز اور کاروباری افراد کیلیے ایک پرکشش آپشن پیش کرتا ہے
عالمی ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ہب کے طور پر دبئی کی پوزیشن بین الاقوامی نیٹ ورکنگ اور کاروباری مواقع کے دروازے بھی کھولتی ہےویزا کے تحت خاندان کے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہےپاکستانی پیشہ ور افراد جو ٹیکس فری کمائی کو جدید طرز زندگی کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں اب ان کے پاس دبئی کے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام کے ذریعے ایک واضح راستہ ہے۔





اشتہار


اشتہار