سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

Saudi Arabia: Why is a special stamp being placed on the passport?
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے 95 ویں یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لیے مسافروں کے پاسپورٹ کے لئے خصوصی مہر جاری کی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کے سلوگن’عزتا بطبعنا‘ (ہماری فطرت ہی ہمارا فخر ہے) کی خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے افسران مملکت کے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر مسافروں کے پاسپورٹس پر یوم وطنی کی خصوصی مہر لگانے کے ساتھ انہیں یادگاری تحائف اور پھول بھی پیش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

سعودی عرب: پاسپورٹ پر خصوصی مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

LOADING...

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 23 ستمبر قومی دن کے طور پر جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، اس روز ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یہ دن مملکت کی بنیاد 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے رکھی جانے کی یاد میں منایا جاتا ہےدارالحکومت ریاض سمیت مملکت کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی شاہراہوں اور اندرون شہر گلیوں، بازاروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے اور پوری مملکت سبز روشنیوں سے جگمگا رہی ہے۔

سعودی عرب کے 95ویں یومِ الوطنی کے موقع پر ریاض، جدہ، دمام اور دیگر شہروں میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی شہری گاڑیوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں، ریاض میں جاری فوجی پریڈنیقومی دن کی تقریب کوچارچاند لگا دیےریاض میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، ثقافتی شو، فوجی پریڈ اور روایتی رقص نے جشن کو چار چاند لگا دیے، سعودی قیادت کی جانب سے قوم کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

اشتہار

اشتہار