بھارت: گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی کی فراہمی پر جشن

India: Village celebrates first electricity supply after 78 years of independence
خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور تیزی سے ترقی کرنے والا ملک کہنے والے بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں سے حال ہی میں ایک کہانی سامنے آئی جو حیرت انگیز طور پر اس کے ترقی کے تمام دعوؤں کے بالکل برعکس ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر ایک چھوٹے گاؤں کو آزادی کے 78 سال بعد اب پہلی بار بجلی فراہم کی گئی۔ضلع تھانے کے علاقے پہاڑی شاہ پور تعلقہ کے گاؤں وراسواڑی کو آخر کار اب بجلی مل گئی، اس گاؤں کے رہائشیوں کے لیے سوئچ آن کرنا کسی بڑی تبدیلی سے کم نہیں تھا کیونکہ بجلی کے ایک بلب کی چمک نے ان کی زندگیوں میں چھائے برسوں کے اندھیرے کو دور کر دیا تھا۔

LOADING...

مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ کے مطابق گاؤں کے 15 گھروں کو بجلی فراہم کی گئی ہے، بجلی کی فراہمی کو اسٹریٹ لائٹس تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔حکام نے انکشاف کیا کہ گاؤں میں بجلی کے لیے 67 کھمبوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ 63 کے وی اے کے نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت تھی۔حکام نے بتایا کہ گرڈ سے مستقل کنکشن کو یقینی بنانے کے لیے اس پروجیکٹ پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد لاگت آئی۔

بھارت: گاؤں میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی کی فراہمی پر جشن
حکام نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کی منظوری 2 سال قبل دی گئی تھی لیکن اس گاؤں میں سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے کھمبے اور ٹرانسفارمر لے جانا انتہائی مشکل مرحلہ تھا اور اس کے علاوہ جنگلاتی علاقے میں ہونے کی وجہ سے متعدد محکموں، خصوصاً محکمہ جنگلات سے اجازت لینا ضروری تھا۔ جب گاؤں والوں کے گھروں میں پہلی بار روشنی ہوئی تو اس تاریخی موقع پر اُنہوں نے آتشبازی کی اور نعروں کے ساتھ جشن منایا۔ 





حوالہ

اشتہار


اشتہار