چین نے دنیا کے 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ سہولت ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد سیاحت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ تاہم پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
LOADING...
دلچسپ بات یہ ہے کہ روس کو بھی پہلی مرتبہ اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے، جسے چین اور روس کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔پاکستانی شہریوں کے لیے یہ اعلان کچھ حیران کن ہے کیونکہ پاک-چین تعلقات کو "آہنی دوستی" کہا جاتا ہے اور دونوں ممالک سی پیک جیسے بڑے منصوبوں میں قریبی شراکت دار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال چینی حکومت نے اس حوالے سے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا۔چین کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی اور معاشی حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے چین اپنی سیاحت اور معیشت کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔