
افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا غیر معمولی اور خطرناک انداز میں دہلی پہنچ گیابھارتی میڈیا کے مطابق کمسن لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد دہلی پہنچی۔لینڈنگ کے بعد جہاز کے عملے نے لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہےحکام نے اُسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی، جس میں اُس نے بتایا کہ یہ قدم اُس نے صرف تجسس میں اٹھایا تھا۔
LOADING...