بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
LOADING...
یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔