روس کے کرسک ایٹمی بجلی گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔روسی سرکاری ٹی وی کے مطابق آگ کے بعد فوری ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی، آگ بجلی گھر کے ٹرانسفارمریونٹ میں لگی اوربروقت قابو پا لیا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ آتشزدگی ری ایکٹریا دیگرحساس حصوں تک نہیں پہنچی اورکسی قسم کے تابکاری (ریڈی ایشن) اخراج کا خطرہ نہیں ہے۔واقعے کے بعد فائربریگیڈ اورایٹمی سیفٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں، روسی میڈیا نےعوام سے افواہوں سے گریزاورحکام کی ہدایات پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔