وزارت مذہبی امور نے عشرہ رحمت اللعالمین ﷺآج سے پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔یہ عشرہ ملک بھر میں بھرپور دینی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس قرار دادوں کی روشنی میں ملک بھر میں سیرت النبیؐ کی محافل کا انعقاد ہو گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے 1447 ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات یکم تا 12 ربیع الاوّل قومی و صوبائی سطح پر جاری رہیں گی۔
LOADING...