سابق صدر ایون ایلیسکو انتقال کر گئے

Former President Ivan Iliescu passes away
 رومانیہ کے سابق صدر ایون ایلیسکو طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ دو ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

LOADING...

 ایلیسکو نے رومانیہ کو کمیونزم سے آزاد مارکیٹ معیشت کی جانب منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو یورپی یونین اور نیٹو کی راہ پر گامزن کیا۔ 1989 کے انقلاب کے بعد، وہ رومانیہ کے پہلے جمہوری صدر بنے اور تین بار صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔تاہم اُن کے دورِ صدارت کے دوران 1990 کی دہائی میں احتجاجات کے پُرتشدد کریک ڈاؤن پر اُن پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ 




اشتہار


اشتہار