
LOADING...
اسی طرح 2020 میں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق سے متعلق گردش کرتی دوسری افواہ یہ تھی کہ تمنا نے ان سے خفیہ شادی کر لی ہے۔اس کی وجہ ایک پرانی تصویر تھی جس میں اداکارہ اور عبدالرزاق کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ تمنا بھاٹیا نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'مزاق مزاق میں، عبدالرزاق! انٹرنیٹ واقعی ایک مزے کی جگہ ہے'۔
تمنا بھاٹیا نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی!۔انہوں نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجئے گا سر، آپ کے تو بچے ہیں۔اداکارہ تمنا نے وضاحت کی کہ وہ تصویر دراصل ایک جیولری کی دکان کے افتتاح کے موقع کی ہے، جہاں عبدالرزاق اور وہ اتفاقاً شریک ہوئے تھے۔
تمنا بھاٹیا نے مزید کہا کہ یہ بہت عجیب ہوتا ہے۔ جب کسی سے کوئی تعلق ہی نہ ہو اور لوگ خود سے کہانیاں بنا لیں۔ لیکن آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ وقت لگتا ہے، پھر آپ کو قبول کرنا پڑتا ہے کہ لوگ جو چاہیں گے، وہی سوچیں گے۔ آپ ہر کسی کو بیٹھ کر سمجھا نہیں سکتے۔