نجی ایئر لائن کا بھی جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑا ریلیف

Private airline also provides big relief to passengers on Independence Day
 نجی ایئر لائن نے جشن آزادی کی مناسبت سے مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ترجمان نجی ایئرلائن نے بتایا کہ 11 سے 17 اگست تک خریدے گئے ڈومیسٹک اور یو اے ای کے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی، جو 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے سفر کے لیے قابلِ استعمال ہوں گے۔

LOADING...

ترجمان کے مطابق رعایت ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس پر بھی لاگو ہوگی۔یاد رہے کہ قومی ائیر لائن نے بھی  جشن آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 14فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں کو فضائی ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کرے گی۔رعایت کا اطلاق ڈومیسٹک، سعودی عرب، گلف ممالک، یو اے ای اور کویت کے ٹکٹس پر ہوگا، جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ریزرویشن دفاتر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔




اشتہار


اشتہار