یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ روز اسرائیل پر میزائل حملہ کیابین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن سے کئے گئے حوثیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں پاور پلانٹ پر حملہ کیا تھا۔
LOADING...
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیلی جارحیت سے ہیزیاز پاور پلانٹ کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا جس سے آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد میں اس پر قابو پا لیا گیا۔یمن کے نائب وزیر اعظم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی عملہ مزید نقصان کو روکنے میں کامیاب رہا، صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ پاور پلانٹ حوثیوں کے زیر استعمال تھا، تاہم اس نے ثبوت پیش نہیں کیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ جنگی کرائم کی کڑی ہےبیان میں اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ حملہ حوثیوں کے بار بار کیے جانے والے حملوں کا براہ راست جواب تھا جس میں میزائل اور ڈرون اسرائیل کی جانب داغے گئے تھے۔