اسٹار فٹبالر رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ جارجینا کی منگنی کی خبر سامنے آنے کے بعد جارجینا کی خوبصورت اور بڑے سائز کے ہیرے کی انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔رونالڈو کی جانب سے پہنائی گئی ہیرے کی انگوٹھی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد اس کی قیمت کو لے کر سوشل میڈیا پر اس مشہور جوڑی کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
LOADING...
یاد رہے کہ دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو اور ہسپانوی انفلوئنسر و ماڈل جارجینا گزشتہ 8 برسوں سے ایک دوسرے کیساتھ رومانوی تعلقات میں تھے اور ان کے 5 بچے بھی ہیں جبکہ اب رونالڈو نے باقاعدہ طور پر اپنی گرل فرینڈ جارجینا کو شادی کی پیشکش کردی ہے۔