سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے، موت سے قبل کی ویڈیو وائرل

Saudi poet dies after falling from mountain in Oman, video before death goes viral
معروف سعودی شاعر سعود بن معدی الرفاعی القحطانی عمان میں پہاڑ گرنے سے انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شاعر پیر کے روز عمان کے علاقے دوہفر گورنریٹ (Dhofar Governorate) میں جبل سمحان کی اونچی چٹان سے اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

LOADING...

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعود بن معدی کی موت سے قبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہیں جبل سمحان کی خطرناک پہاڑی پر چڑھائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ناہموار پہاڑ پر چڑھائی کے دوران سعود بن معدی اچانک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے پھسل گئے، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سعودی شاعر عمان میں پہاڑ سے گر کر انتقال کر گئے، موت سے قبل کی ویڈیو وائرل
مسقط میں سعودی سفارت خانے کے مطابق سعود بن معدی کی لاش کو سعودی عرب واپس بھیجنے کے لیے متعلقہ عمانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی شاعر سعود بن معدی الرفاعی القحطانی کا تعلق سعودی شہر الباحہ کے علاقے میں القحطہ سے ہے۔سعود بن معدی خلیجی اور عرب ممالک میں اپنی شاعری میں عرب ورثے اور جدیدیت کے امتزاج کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے عربی زبان میں 15 سے زیادہ شعری مجموعے شائع کیے ہیں۔





اشتہار


اشتہار