پنجاب میں سرکاری اساتذہ پر نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد

Punjab bans government teachers from teaching in private schools or academies
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ پر پرنجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

LOADING...

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات کار کے دوران اساتذہ نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پکڑے گئے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔


 محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ پر پابندی پبلک اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر عدم توجہ کی وجہ سے لگائی،اب اساتذہ کی پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔




اشتہار


اشتہار