
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی گلوکارہ زنئی بھوسلے نے بھارتی کرکٹر محمد سراج کو راکھی باندھ کر کرکٹر سے ڈیٹنگ کی افواہوں کو ایک بار پھر رد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز میں کرکٹر محمد سراج نے لتا منگیشکر کی بہن آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔
LOADING...
صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ شاید وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ رہے ہیں مگر بعد میں دونوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک دوسرے کو 'بھائی' اور 'بہن' کہا۔ تاہم زنئی بھوسلے نے 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر محمد سراج کو راکھی باندھ کر کرکٹر سے ڈیٹنگ کرنے کی ان تمام افواہوں کو ایک بار پھر رد کر دیا۔
گلوکارہ زنئی بھوسلے نے انسٹاگرام پر محمد سراج کو راکھی باندھتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی کچھ صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ان کا اب بھی خیال تھا کہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ زنئی بھوسلے بھی ایک گلوکارہ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے سراج کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے کوئی اور ہی رنگ دے دیا تھا۔