بھارتی شہر پونے میں بارش سے ہندو جوڑے کی شادی متاثر ہوئی تو مسلم خاندان نے اپنے ولیمے کا مقام رسومات کے لیے پیش کردیا۔پونے میں اس وقت اتحاد اور انسانیت کی شاندار مثال دیکھنے کو ملی جب تیز بارش نے ایک ہندو شادی کی تقریب کو متاثر کردیا اور ایک مسلم خاندان نے اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب کا مقام ہندو شادی کے لیے دے دیا۔
LOADING...
ہندو دلہن کے خاندان کے قریبی دوست نے بتایا کہ قاضی خاندان نے صرف جگہ نہیں دی بلکہ ان کے مہمانوں نے خود ہندو شادی کی تیاری میں ہاتھ بٹایا، ہندو رسومات پہلے ادا کی گئیں، اس کے بعد ولیمہ ہوا اور پورے ماحول میں خوشی، عزت، اور ہم آہنگی کا رنگ غالب رہا۔دلہن کے دادا سنتارم کاوڈے نے کہا کہ خاندان کئی مہینوں سے اس دن کا انتظار کر رہا تھا، لیکن قدرتی آفت نے سب کچھ بدل دیا تاہم جو اتحاد اور محبت اس لمحے دیکھنے کو ملی وہ ناقابلِ فراموش ہے۔فاروق قاضی نے اس موقع پر کہا کہ ایک باپ کی حیثیت سے دلہن کا دکھ دیکھ کر دل بھر آیا، یوں لگا جیسے میری اپنی بیٹی کی شادی ہے اس وقت صرف انسانیت اہم تھی مذہب نہیں۔