ایئر پورٹ پر ہر مسافر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی کے بغیر جلد اپنی منزل پر پہنچ جائے۔دبئی ایئر پورٹ دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں تقریباً ہر وقت ہی مسافروں کا رش رہتا ہے لیکن اس رش کے باوجود بھی قوانین پر ایک سیکنڈ کا بھی سمجھوتہ یا نرمی نہیں ہوتی۔دبئی ایئر پورٹ سے سفر کرنے والوں کو بنا کسی پریشانی یا دیر کے جلد اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے خاص خیال رکھنا ہوتا ہے کیونکہ یہاں بہت سی چیزیں ساتھ لے کر جانا منع ہیں۔
LOADING...
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ پر حکام کے پاس ممنوعہ اشیاء کی ایک فہرست ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جاتا ہے اور یہی نہیں یہاں بعض اشیاء کی مقدار محدود کرنے کے قوانین بھی موجود ہیں۔مسافروں کو چاہیے کہ دبئی ایئر پورٹ پر جہاں تک ممکن ہو دھاتی اشیاء پہننے سے گریز کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اسکریننگ مشین میں گزرنے سے پہلے انہیں اتار دیں ورنہ آپ کا پوچھ گجھ اور انہیں حکام کی جانب سے ہٹانے میں وقت ضائع ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر اپنے ذاتی موبائل فون کے علاوہ سامان میں زیادہ سے زیادہ 15 موبائل فون لے جاسکتا ہے جنہیں مینوفیکچرر کی پیکنگ میں ہونا لازمی ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ضبطی ہوسکتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اگر مسافر کو دوا کے ساتھ سفر کرنے کی ضرورت ہے تو اس کے پاس ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ یا نسخہ بھی ہونا چاہیے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہینڈ بیگ میں کون سی اشیاء رکھنا ممنوع ہے؟
چھری، چاقو، ہتھوڑے، کیل، اسکریو ڈرائیور، تیز دھار آلے، بلیڈ، قینچی (ہر قسم کے)ہتھکڑیاں، اسلحہ، لیزر گن، واکی ٹاکیز، مارشل آرٹ کا سامان، رسیاں، نانپنے والا ٹیپ، لائٹر، پیکنگ ٹیپ، الیکٹریکل کیبلز (تمام اقسام)۔