آن لائن ٹیکسی ایپ کے ایک اور ڈرائیور کا شہری کے ساتھ فراڈ

Another driver of an online taxi app defrauds a citizen
آن لائن ٹیکسی ایپ کے ایک اور ڈرائیور کا شہری کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔لاہورمیں آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا،ہربنس پورہ پولیس نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

LOADING...

متن کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں رشتے داروں کو 10 لوگوں کا کھانا بھجوانے کیلئے رائیڈ بک کی،ڈرائیور نے کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی۔واضح رہے ملک  کے متعدد شہروں میں کئی ایسی آن لائن رائیڈنگ ایپس کام کر رہی ہیں، جو شہریوں کو نقل و حمل کی مختلف سہولیات فراہم کرتی ہیں۔





اشتہار


اشتہار