بھارتی طیارے میں فسادی نے مسلم مسافر کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

Rioter slaps Muslim passenger on Indian plane, video goes viral
ممبئی سے کلکتہ جانے والی انڈیگو ایئر لائن میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جب طیارے میں سوار ایک مسلم نوجوان اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا۔ اسی دوران ایک فسادی مسافر نے اچانک اسے زوردار تھپڑ جڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی سے کلکتہ جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں ایک مسافر اچانک گھبراہٹ کا شکار ہوگیا، اس دوران ایئر ہوسٹس نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ مگر اسی دوران جہاز میں بیٹھے ایک دوسرے مسافر نے اسے زور دار تھپڑ مار دیا۔

LOADING...

افسوسناک واقعہ فلائٹ نمبر 6E138 میں پیش آیا اور طیارے سے اترنے کے بعد ملزم کو کلکتہ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایئر لائن نے ملزم کو فسادی بھی قرار دیا۔ انڈیگو نے تفصیلات بتائے بغیر نے کہا کہ وہ اپنی ایک پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئی مار پیٹ کے واقعہ سے واقف ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایئر لائن نے ایک پوسٹ میں کہا، ‘ہمارے عملے نے طے شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کام کیا۔ متعلقہ شخص کی شناخت ایک فسادی شخص کے طور پر کی گئی اور لینڈنگ کے بعد اسے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ تمام متعلقہ ریگولیٹری ایجنسیوں کو پروٹوکول کے مطابق باخبر کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ معاملے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اچانک ایئر ہوسٹس کے ساتھ جا رہے پریشان مسافر کو تھپڑ مار دیتا ہے، دوسرے ساتھی مسافر جب اس سے پوچھتے ہیں کہ تھپڑ کیوں مارا تو بولتا ہے کہ اس سے پریشانی ہورہی ہے، پُرتشدد رویے پر دوسرے مسافر سخت اعتراض کرتے دکھائی دیئے۔انڈیگو ایئرلائن کا بھی اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اس طرح کا غیر مہذب برتاؤ مکمل طور پر ناقابل قبول ہےانڈیگو مسافروں اور عملے کے تحفظ اور وقار سے سمجھوتہ کرنے والے کسی بھی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھپڑ مارے جانے کے بعد متاثرہ مسافر زور زور سے رونے لگتا ہے جب کہ دوسرے مسافر اس حرکت پر اعتراض کرتے ہوئے ملزم سے نوک جھونگ کرنے لگتے ہیں۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار