دبئی کی سڑکوں پر دوڑ لگاتے انسان نما روبوٹ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے جدت آرہی ہے اور روبوٹس بنانے کا رجحان بھی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔کئی ممالک میں روبوٹس سے خدمات بھی لی جارہی ہیں جس میں کوئی ریسٹورینٹس میں کام کررہا ہے تو کوئی فیکٹریز میں خدمات انجام دے رہا ہے، یہاں تک کہ کھیل کے میدان میں بھی روبوٹس کے درمیان مقابلہ کرایا جاچکا ہے۔
LOADING...
حال ہی میں دبئی میں ایک سڑک پر انسان نما روبوٹ کو تیزی سے بھاگتے دیکھا گیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔سڑک پر دوڑتے بھاگتے روبوٹ کو وہاں موجود لوگوں نے اپنے کیمرے میں بھی محفوظ کیا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
اس کے علاوہ وائرل ویڈیو میں روبوٹ کے مالک کو اسے ریموٹ کنٹرول سے چلاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔