خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی

How much compensation will flood victims in Khyber Pakhtunkhwa receive? Details revealed
خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب متاثرین کو فراہم کئے جانے والے معاوضے کی تفصیل جاری کردی ہے۔محکمہ ریلیف کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 20 لاکھ  روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سیلاب میں زخمی افراد کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

LOADING...

محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا کے مطابق سیلاب کے باعث مکمل تباہ مکان کا معاوضہ 10 لاکھ روپے اور سیلاب کے باعث جزوی تباہ گھر کا معاوضہ 3 لاکھ روپے ہو گا۔محکمہ ریلیف کے مطابق سیلاب سے تباہ دکانوں کیلئے 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا اور متاثرین کو خوراک کیلئے فی کس 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ تفصیل سامنے آگئی






اشتہار


اشتہار