
LOADING...
Ready to change your life with a fully-funded Master’s degree in the UK? Chevening applications are live!
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 5, 2025
Apply from 5 August to 7 October at https://t.co/cgGvrPBVcz pic.twitter.com/EmZsMjbmuZ
انہوں نے مزید کہا کہ ’چیوننگ اسکالرشپ نہ صرف تعلیم کی دنیا میں ترقی کے دروازے کھولتی ہے بلکہ یہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرتی ہے۔‘چیوننگ اسکالرشپ میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں کو قیادت، اثر و رسوخ اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرپا تعلقات قائم کرنا ہے، جس میں اسکالرز کو برطانوی تعلیمی اور ثقافتی زندگی سے آگاہ کیا جائے گا۔
چیوننگ (Chevening) اسکالرشپ 1983 میں شروع کی گئی تھی اور یہ برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) اور اس کے شراکت دار اداروں کی معاونت سے مالی اعانت حاصل کرتی ہے۔ دنیا بھر میں اس اسکالرشپ کے 60,000 سے زائد فارغ التحصیل طلباء ہیں، جن میں 2,000 سے زائد پاکستانی بھی شامل ہیں، جو مختلف حکومتوں، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔