
اسرائیلی انتہاپسند وزیر بن گویئر نے سیکڑوں یہودیوں کے ہمراہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامالا کیا۔بن گویئر نے پولیس کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور غیرقانونی طور پر مسجد کے صحن اور احاطے میں یہودیوں کو داخل کروایا۔حالانہ کہ دہائیوں سے مسجد کا کنٹرول مسلمانوں کے پاس ہے جہاں یہودیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تاہم غیر مسلموں کو کمپاؤنڈ تک جانے دیا جاتا ہےوقف کے مطابق ، فاؤنڈیشن جو اس کمپلیکس کا انتظام سنبھالتی ہے نے کہا کہ بن گوئیر نے 1250 ساتھیوں کے ساتھ مسجد کا تقدس پامالا کرتے ہوئے غل گپاڑہ کیا۔
LOADING...
فلسطینیوں کو خوف ہے کہ کمپاؤنڈ پر ان کی خودمختاری کو ختم کیا جارہا ہے کیونکہ بن گویئر جیسے طاقتور وزراء نے مقدس مقام پر یہودیوں کی دعاؤں کی حمایت کی ہے۔دریں اثنا ، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی کمپاؤنڈ میں جمود کو برقرار رکھنے کی پالیسی "تبدیل نہیں ہوئی ہے اور تبدیل نہیں ہوگی”۔بن گویئر نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ایک "پیغام بھیجا جانا چاہئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم غزہ کی تمام پٹی کو فتح کریں ، پوری غزہ کی پٹی پر خودمختاری کا اعلان کریں، حماس کے ہر ممبر کو زیر کریں اور رضاکارانہ نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کریں”۔انہوں نے مزید کہا ، "صرف اس طرح سے ہم یرغمالیوں کو واپس لائیں گے اور جنگ جیتیں گے۔”