کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

Train service between Quetta and Peshawar suspended for 2 days
کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل رہے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے، 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ نہیں ہو گی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن پیسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی۔ دوسری جانب ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے دو مسافر گاڑیاں معطل کر دی گئیں۔

LOADING...

ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کراچی تا کوئٹہ اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی تا لاہور آج معطل رہیں گی۔ ملت ایکسپریس کو قراقرم ایکسپریس میں ضم کردیا گیا، قراقرم ایکسپریس کراچی سے شام 5بجے روانہ ہوگی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر معلومات اور سہولت کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔





اشتہار


اشتہار