LOADING...
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 فلسطینی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد شہری زخمی ہیں۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بھوک سے نڈھال فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد امداد وصول کرنے کیلیے جمع تھی اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں 70 فیصد فلسطینی امداد نہ ملنے کے بعد جسمانی کمزوری کا شکار ہیں۔وفا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے امدادی سامان سے لدے ٹرک کو جان بوجھ کر دشوار سڑکوں پر چلانے پر مجبور کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
یہ انسانی المیہ فلسطینیوں کو درپیش بھوک کے مسائل کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ بگڑتے ہوئے تباہ کن حالات کے بنیادی اور تیز رفتار حل کی عدم موجودگی میں روٹی کے ایک نوالہ کی تلاش خطرے سے بھری پڑی ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید کیے گئے امدادی کارکنوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی جبکہ 352 زخمی ہیں۔ اسی طرح امداد کے متلاشی فلسطینیوں کی شہادت کی تعداد 1,568 ہے جبکہ 11,230 زخمی ہیں۔