
روس کی ایک فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوگئےخبر ایجنسی کے مطابق واقعہ روسی ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں پیش آیا جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ایک ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
LOADING...
دھماکا گن پاؤڈر بنانے کی فیکٹری میں ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کچھ نہیں بتایا۔روسی ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ہونے والے نقصان کے بعد ملبے کو صاف کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام جاری ہے۔وزارت ہنگامی حالات نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔فیکٹری میں دھماکے کے بعد ریازان کے مقامی حکام نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
ریازان کے گورنر پاول مالکوف نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ پورے علاقے میں پرچم سرنگوں رہیں گے۔واضح رہے کہ روس میں صنعتی حادثات، خاص طور پر فیکٹریوں میں مہلک دھماکے، کوئی غیر معمولی بات نہیں۔اس سے قبل 2021 میں بھی اسی فیکٹری میں ایک دھماکا ہوا تھا جس میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔