معروف ماڈل نے فلم کے پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ہے۔ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے بھارتی فلم ’’سو لانگ ویلی‘‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔
LOADING...
ماڈل واداکارہ کی جانب سےالزام لگایاگیاہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور سکرین کریڈٹ دیا جائے گالیکن مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے جس پر انہوں نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔
ممبئی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔