’میرے بھائی کو مت ڈانٹیں‘ بچی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

'Don't scold my brother' interesting video of girl goes viral
بھارت میں بچی کو چھوٹے بھائی کو والد کی ڈانٹ سے بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بچے شرارت کرتے ہیں والدین کی جانب سے انہیں ڈانٹا جاتا ہے لیکن ایک بچی اپنے چھوٹے بھائی کو والد سے بچانے کے لیے سامنے آگئی۔

LOADING...

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد ننھے بیٹے کو مٹی کھانے پر ڈانٹ رہے ہیں لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی وہ بہن کا ردعمل تھا۔جیسے والد نے بیٹے کو کہا کہ ’کیوں کھائی تھی مٹی؟‘ بہن فوراً دفاع کے لیے کود پڑی اور کہنے لگی کہ ’زیادہ نہیں ہورہا آپ جو میرے بھائی کو ڈانٹ رہے ہو۔‘والد دوبارہ ڈانٹے ہیں تو بچی کہتی ہے کہ میں سمجھاؤں گی یہ اب مٹی نہیں کھائے گا۔

وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں، صارفین اسے بہن بھائی کا سب سے پیارا رشتہ قرار دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بچی بڑی ہوکر گھر کی باس لیڈی ہوگی‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میری بھانجی بھی ایسی ہی حرکت کرتی ہے۔‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ایک بہت ہی پیارا جھگڑا دیکھنے کو مل گیا۔‘



اشتہار


اشتہار