کروڑوں لوگوں کو حیران کر دینے والا طویل ترین مکمل سورج گرہن 2 اگست 2027 کو ہوگا۔یہ وہ دن ہو گا جب ایک نایاب مکمل سورج گرہن تین براعظموں کے حصوں میں پھیلے گا جو ایک صدی سے زائد عرصے میں نظر آنے والے مکمل طویل ترین دوروں میں سے ایک ہے۔اس کا دورانیہ چھ منٹ اور 23 سیکنڈ ہو گا جو زمین سے نظر آنے والا سب سے طویل چاند گرہن ہوگا۔ اسے ماہرین فلکیات، اسکائی واچرز اور عام لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار ہونے والا واقعہ بتایا جارہا ہے۔
LOADING...
زیادہ ترمکمل گرہن تین منٹ سے کم رہتے ہیں، یہ غیر معمولی دورانیہ شمسی کورونا کے وسیع مشاہدے اور اس کے راستے میں موجود لوگوں کے لیے واقعی ایک حیرت انگیز منظر ہو گا۔چاند گرہن کا مکمل ہونے کا راستہ جہاں چاند سورج کو مکمل طور پر روک دے گا وہ بحر اوقیانوس سے شروع ہو کر مشرق کی طرف بڑھے گا۔space.com کے مطابق سایہ، تقریباً 258 کلومیٹر چوڑا، جنوبی اسپین، شمالی مراکش، الجزائر، تیونس، لیبیا، وسطی مصر، سوڈان، سعودی عرب، یمن اور صومالیہ سے ہوتا ہوا چاگوس جزیرہ نما کے قریب بحر ہند پر ختم ہو گا۔مصر میں لکسر جیسے شہروں میں مکمل اندھیرے کے چھ منٹ سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
سورج گرہن کب اور کیسے ہوتا ہے؟
یہ نظارہ زمین پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند اپنی گردش کے دوران ان دونوں کے بیچ میں آجاتا ہے جس کے نتیجے میں پورا سورج یا پھر اس کا تھوڑا سا حصہ دکھائی نہیں دیتا۔اگر سورج اور چاند کے فاصلے کی بات کی جائے تو جتنا فاصلہ زمین اور چاند کے درمیان ہے اس سے چار سو گنا زیادہ راستہ چاند اور سورج کے بیچ ہے، یہی وجہ ہے کہ گرہن کا نظارہ زمین سے واضح طور پر نہیں ہوسکتا، اس کے علاوہ یہ بات بھی ممکن نہیں کہ اس کا بیک وقت پوری دنیا میں مشاہدہ کیا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل 2024 میں ہونے والے گرہن کے موقع پر ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کو حالیہ زمانوں میں شاید ہی دیکھا گیا ہواپریل کی 9تاریخ کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا۔ یہ امریکا میں ایک سو سال بعد مکمل گرہن تھا جب کہ اگلا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد اگلی صدی میں دیکھا جا سکے گا۔