میٹرک کے نتائج: سبزی فروش کے بیٹے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا

Matric results: Vegetable vendor's son makes father proud
طالبعلم ملک فیضان رضا نے سبزی فروش کا بیٹا ہونے کے باوجود میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا کہ علم کسی کی میراث نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا۔

LOADING...

میٹرک کے نتائج کے اعلان کے بعد لاہور کے ایک سرکاری اسکول سے استقامت اور لگن کی ایک شاندار مثال سامنے آئی ہے جہاں ایک سبزی فروش کے بیٹے نے لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں سائنس گروپ میں لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ملک فیضان رضا نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن( بی آئی ایس ایی) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں شاندار 1186 نمبر حاصل کیے۔

فیضان رضا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کی محنت اور والدین کی غیر متزلزل حمایت اور دعاؤں کو قرار دیا، انہوں نے کہا "میرے اساتذہ نے میرے ساتھ انتھک محنت کی، اور میرے والدین ہر قدم پر میرے ساتھ کھڑے رہے۔”اسکول کے پرنسپل نے فیضان کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا "اس نے اپنے اساتذہ کو قابل فخر بنا دیا ہے اور اسکول کی عزت افزائی کی ہے۔

 اس کی کامیابی عاجزانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے دیگر طلباء کے لیے ایک روشن مثال ہے۔”واضح رہے کہ ایک روز قبل بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا لاہور کی حرم فاطمہ (رول نمبر 115235) نے 1193 نمبر حاصل کر کے میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن نور الہدیٰ (رول نمبر 119842) اور حاجی ابو زر تنویر (رول نمبر 220365) نے حاصل کی، دونوں نے 1188 نمبر حاصل کیے

محمد علی (رول نمبر 254976) نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ (بوائز) میں حاجی ابو زر تنویر 1188 نمبر لے کر پہلے، محمد علی 1187 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے، تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر محمد ذہیب صدیق اور ملک فیضان رضا نے حاصل کی، دونوں نے 1186 نمبر حاصل کیے۔




اشتہار


اشتہار