ایئرایشیا X کی کوالالمپور سے چینگدو جانے والی پرواز میں مسافروں کے درمیان زبانی تکرار اچانک شدید جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ڈیلی میل اور نیویارک پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایئرایشیا کی فلائٹ D7326 پر پیش آیا، جو شام 6:11 پر کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور رات 10:13 پر چین کے تیانفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ پرواز ایئر بس A320 پر مشتمل تھی۔
LOADING...
دوسری خاتون اور ان کی ماں بھی جھگڑے میں شامل ہو گئیں اور مسافر پر حملہ کیا۔ بالآخر ایئرہوسٹس اور کیبن عملے نے جھگڑے کو قابو میں کیا اور مسافروں کو علیحدہ کر کے حالات پر قابو پایا۔اگرچہ پرواز کے دوران عملے نے صورتحال پر قابو پا لیا تھا، لیکن ویڈیو کے وائرل ہونے اور شکایات کے بعد چینی حکام نے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ امکان ہے کہ ملوث مسافروں سے مزید تفتیش کی جائے گی۔