اپنی دوست کو ایئرپورٹ چھوڑنے آنیوالی لڑکی ٹریفک میں پھنسی رہا جبکہ اس کی دوست ہوائی جہاز کا سفرکرکے دبئی پہنچ گئی۔بھارتی شہر بنگلورو میں ٹریفک کی صورتحال کس قدر سنگین ہے اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 3 سیکنڈ کی ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جو انسٹاگرام تیزی سے وائرل ہوئی ہے،اس وائرل ویڈیو کلپ کو اب تک تقریباً 18 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
LOADING...
کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ "یہ سب حقیقی واقعات پر مبنی ہے، بنگلورو میں رہنے والے لوگوں کو ٹیگ کریں”۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا، ’’دراصل یہ میرے ساتھ ہوا ہے، ایک اور شخص نے لکھا کہ "بنگلور میں 1 کلومیٹر کار سے = 3 گھنٹے اور 1 کلومیٹر پیدل = 10 منٹ”۔