بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن اور بورڈ کے چیئرمین زید بن مقصود نے تقریب کی صدارت کی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا۔
LOADING...
رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی لاہور کے بورڈ میں رول نمبر 115235 والی حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہےڈپٹی کمشنر ملتان نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔حافظہ عشبہ فاطمہ نے 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ بھی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن کی حق دار ٹھہریں کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے، رواں سال رول نمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے، رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔
آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ
میٹرک کے نتائج کی تلاش میں کل ملک بھر میں اسٹوڈنٹس آن لائن ویب سائیٹس پر وزٹ کریں گے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے اسٹوڈنٹس کو لاہور بورڈ کی ویب سائٹ https://www.biselahore.com/ پر جانا ہوگا۔جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025 کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔