یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

New school hours to be implemented from August 1
31 جولائی کو موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد یکم اگست سے اسکولوں کے نئے اقاقت کار جاری کر دیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ نے پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نئے اوقات کار جاری کیے۔

LOADING...

پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ (سنگل شفٹ)


پرائمری اسکول کی ٹائمنگ پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوگی۔


پرائمری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)


پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ کے اوقات پیر سے ہفتہ تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوں گے۔


سنگل شفٹ اسکول (سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری لیول)


سیکنڈی اور ہائیر سیکنڈی اسکول یکم اگست سے ان اوقات کار کی پابندی کریں گے:


پیر تا جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:00 سے دوپہر 1:30 بجے تک)


جمعہ (صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک)


سیکنڈری اسکولوں کی ٹائمنگ (ڈبل شفٹ)


نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی شفٹ پیر سے جمعرات اور ہفتہ تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح 10:30 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک ہوگی۔


کالجز کی ٹائمنگ


کالجز ان اوقات کار کی پابندی کریں گے:


پیر سے جمعرات اور ہفتہ (صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک)


جمعہ (صبح 8:30 سے 11:30 تک)


کالجز میں شام کی شفٹ


پیر تا جمعرات اور ہفتہ (3:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک)


جمعہ (2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک)


نوٹ: یہ اوقات کار صرف سندھ کے تعلیمی اداروں کیلیے ہیں۔




اشتہار


اشتہار