برطانوی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانوی پابندی کے خاتمے کے معاملے پر ذرائع نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن نے جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست سے برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔
LOADING...
ذرائع نے کہا کہ پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے آپریٹ کی جائے گی ، پی آئی اے برطانیہ کیلئے پہلے مرحلے میں ہفتہ واراسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے 3 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ حفیظ کا کہنا تھا کہ شیڈول اورسلاٹ کی منظوری ملتے ہی پی آئی ا ے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کردے گاترجمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ برطانیہ نے پابندی ہٹاکر باضابطہ پروازوں کی اجازت دےدی ہے، امید ہے اگست میں برطانیہ کے لئے پروازیں شروع ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیلئے پروازیں شروع ہونے سے ریونیو جنریشن میں بہتری آئے گی، یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ 14اگست سے پروازیں شروع ہوجائیں گی تاہم 14اگست سے پروازوں کا آغاز کرکے عوام کو تحفہ دیناچاہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق پروازوں کے آغاز کیلئے درخواست دیدی ہے، آئندہ چند روز میں حتمی تاریخ مل جائے گی ، پروازوں کے آغاز سے پی آئی اے کو 10 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔عبداللہ حفیظ کے مطابق 16 لاکھ پاکستانی ہیں جو برطانیہ کا سفر کرتے ہیں ، پابندی سے قبل پی آئی اے ہر سال 6 لاکھ لوگوں کو سہولت دیتی تھی تاہم پی آئی اے کا ہفتہ وار برطانیہ کی پروازوں کا ارادہ ہے۔