عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کیلئے تین دن کی تنخواہ کے ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان

Announcement of 3 holidays with 3 days of salary for government and private employees on the occasion of Eid Milad-un-Nabi (PBUH).
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے کے ملازمین کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی، جو 5 ستمبر بروز جمعہ سے شروع ہوگی۔یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کے معمول کے ویک اینڈ کے ساتھ مل کر طویل ویک اینڈ کی صورت اختیار کر لے گی۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں بھی 5 ستمبر کو تعطیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس طرح سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین کو تین دن کا آرام میسر آئے گا۔

LOADING...

اماراتی فلکیاتی ادارے کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست کو نظر نہ آنے کی وجہ سے ماہِ صفر 30 دن پر مکمل ہوا، جبکہ ربیع الاول کا آغاز 25 اگست سے کیا گیا۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول کی تاریخ 5 ستمبر مقرر ہوئی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سال سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ مختلف ایام میں منائی جائے گی، کیونکہ سعودی عرب میں چاند ایک دن پہلے دیکھا گیا تھا۔





اشتہار


اشتہار