دوسری کمپنی 4 پیسے زیادہ دے رہی ہے، آفس ملازم کا نوکری چھوڑنے کا ظالمانہ انداز، استعفا وائرل

Another company is paying 4 paise more, office employee's cruel way of quitting job, resignation goes viral
آفس ملازم کا نوکری سے استعفا دینے کا ظالمانہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیابھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیا کے شہر ممبئی کی ایک کمپنی ہِنگلش (Hinglish) کے بانی اور سی ای او شبھم گنے (Shubham Gune) نے حال ہی میں ایک دلچسپ استعفیٰ کی ای میل لنکڈ اِن پروفائل پر شیئر کی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

LOADING...

شبھم گنے کی شئیر کردہ پوسٹ کا عنوان تھا ”Honest Resignation“ جنہوں نے مذکورہ ملازم کے استعفا کا اسکرین شاٹ شئیر کیا۔یہ وائرل اسکرین شاٹ دَیتو شاہ نامی ایک فرد کی ای میل پر مشتمل ہے، جس نے نہایت سادگی سے لکھا کہ“ہائی سر میں بک گیا، سامنے والی کمپنی چار پیسے زیادہ دے رہی ہے۔

دوسری کمپنی 4 پیسے زیادہ دے رہی ہے، آفس ملازم کا نوکری چھوڑنے کا ظالمانہ انداز، استعفا وائرل
انٹرنیٹ صارفین کا ردِعمل

سوشل میڈیا صارفین اس مختصر سی ای میل سے بہت متاثر ہوئے۔ کئی افراد نے تبصرہ کیا کہ یہی وہ الفاظ ہیں جو وہ خود اپنی استعفیٰ کی ای میل میں لکھنا چاہتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ سنا ہے ایمانداری سب سے بہترین پالیسی ہے۔ایک اور نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ نہ دنیا کی پروا، نہ لوگوں کی، صرف چار پیسے اہم ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ میرے خیال میں مسئلہ صرف چار پیسوں کا نہیں، بلکہ زہریلے ماحول کا ہے۔




اشتہار


اشتہار