ایئر عربیہ ابوظہبی کی سیالکوٹ کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز 17 جولائی سے ہوگا

Air Arabia Abu Dhabi to start direct flights to Sialkot from July 17
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کی پہلی کم لاگت ایئر لائن ایئر عربیہ ابوظہبی نے ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاکستان کے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

LOADING...

یہ نئی سروس 17 جولائی 2025 سے شروع ہو گی اور ہر ہفتے تین بار آپریٹ کی جائے گی۔نئی پرواز کا مقصد مسافروں کو سستی اور سہل سفری سہولت فراہم کرنا ہے، جو ابوظہبی اور سیالکوٹ کے درمیان براہِ راست سفر کو ممکن بنائے گی۔ اس سروس کے ذریعے ایئر عربیہ ابوظہبی نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی ہے، جو پہلے ہی فیصل آباد اور ملتان کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔

سیالکوٹ، جو پاکستان کا ایک اہم صنعتی و برآمدی مرکز ہے، پنجاب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ہے۔ یہ شہر کشمیر کے پہاڑی دامن اور دریائے چناب کے قریب واقع ہے، اور سیالکوٹ ضلع کا صدر مقام بھی ہے۔ اس نئی پرواز کی منصوبہ بندی کاروباری افراد اور پاکستانی تارکینِ وطن کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جو ان دونوں علاقوں کے درمیان مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ایئر عربیہ ابوظہبی کی یہ سروس نہ صرف سفری آسانی فراہم کرے گی بلکہ کاروباری سرگرمیوں اور خاندانی روابط کو بھی مزید مضبوط بنائے گی۔




اشتہار


اشتہار